10 اپریل 2013 - 19:30
ایران، اسلامی ممالک میں ایک مضبوط سہارا: ڈاکٹر ولایتی

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اسلامی ممالک کا سہارا قرار دیا ہے۔

ابنا: بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اسلامی ممالک کا سہارا قرار دیا ہے۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ایران کے شہر کرج میں یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت نے اسے عالم اسلام اور اسلامی ملکوں میں ایک مضبوط سہارے میں تبدیل کر دیا ہے، کہا کہ بلاشبہ تمام اسلامی ممالک ایران کے بغیر اپنے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے پر قادر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے عالم اسلام میں اسلامی بیداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی بیداری، ایران کے اسلامی نظام سے متاثر ہے اور یہ علاقے کے ممالک کی غیرملکی اور غیرعوامی طاقتوں کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے وجود میں آئي ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲